قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بلا جوازہے، ہماری آئینی حکومت کوبرداشت کریں: خواجہ سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بلا جوازھے، ہماری آئینی حکومت کوبرداشت کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران کی غیرقانونی حکومت کوبرداشت کیا، 4حکومتوں کےحکمران ہماری آئینی حکومت کوبرداشت کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات مانگنے والے سنجیدہ ھوتے تو لانگ مارچ کی بجاۓ اپنے استعفے منظور کرواتے، صوبائی حکومتیں توڑتے ماحول خودبخود بن جاتا۔
خوجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ انتشارکا مقصد ملک چلنے نہ دینا ھے۔

جلدی انتخابات کامطالبہ بلا جوازھےعمران کی غیرقانونی حکومت کوبرداشت کیا،4حکومتوں کےحکمران ھماری آئینی حکومت کوبرداشت کریں قبل ازوقت انتخابات مانگنےوالے سنجیدہ ھوتےتولانگ مارچ کی بجاۓاپنے استعفےمنظور کرواتے،صوبائ حکومتیں توڑتے ماحول خودبخود بن جاتاانتشارکامقصدملک چلنے نہ دینا ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 20, 2022