اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود بڑھا کر 16 فیصد کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا اورپالیسی ریٹ 100 بیسسز پوائنٹس بڑھا کر شرح سود 16 فیصد کردی۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود ایک فیصد بڑھا دیا جس کے بعد 15 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصدکردی گئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافےکا مقصد مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہے۔

1/3 At today’s meeting, the Monetary Policy Committee (MPC) decided to raise the policy rate by 100 basis points to 16%. https://t.co/E4scWh3Eeo
— SBP (@StateBank_Pak) November 25, 2022
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق فیصلے کا مقصد مالیاتی شعبے کا استحکام بھی ہے۔