سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور موجودہ کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جانب سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔ یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف تعینات کرنے کی سمری پر دستخط کرتے ہوئے منظوری دیدی ہے، جنرل عاصم منیر 29 اکتوبر کو جنرل باجوہ کے ریٹائر ہونے پر عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔






