وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان عمران خان کا اعتراف شکست ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رانا ثناءاللہ نے کہا کہ راولپنڈی کے جلسے کے لیے عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتوں کے وسائل استعمال کئے، اگر راولپنڈی میں تحریک انصاف 5،10 لاکھ لوگ آتی تو یہ اسلام آباد کی طرف ضرور آتے، جلسے میں لوگ نہیں آئے تو عمران خان نے اسلام آباد نہ جانے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان دونوں اسمبلیاں نہیں توڑسکیں گے، وہ فتنہ فساد برپا کرتے رہیں گے، عمران خان سسٹم سے باہر ہو گا تو سیاسی استحکام آجائے گا، عمران خان ہر روز ایکسپوز ہو رہے ہیں۔
عمران خان سے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ شرائط رکھ کر مذاکرات کرنے کے نتائج کبھی نہیں آتے ،اس کے ساتھ کیا مذاکرات کریں اور کیا پیشکش کریں؟






