پی ڈی ایم اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے: پرویز الہیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہے، جو خواب ہی رہے گا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک نے آج بروز منگل 29 نومبر کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پرویز الہیٰ نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کروائی۔ساتھ نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کروائی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ تیرہ جماعتوں کا حکومتی اتحاد آخری سانسین لے رہا ہے۔ پی ڈی ایم والے بہت جلد ایک دوسرے کے دست و گریباں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پی ڈی ایم نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی ہے۔