ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 0.76 کا اضافہ ہوا ہے۔
ریکارڈ ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے نومبر میں افراط زر کی شرح 23.84 فیصد ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں افراط زر کی شرح 25.14 فیصد تھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق شہروں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دیہی علاقوں میں اکتوبر کے مقابلے میں ماہ نومبر میں 1.30 فیصد کا اضافہ، شہری علاقوں میں افراط زر کی شرح میں 0.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دیہی علاقوں میں ایک سال میں پیاز 286.55 فیصد مہنگے ہوئے۔
اعداد وشمار کے مطابق شہری علاقوں میں ایک سال کے دوران پیاز 284.87 فیصد مہنگا ہوا، دال ماش دیہی علاقوں میں 50.78 فیصدمہنگی ہوئی، شہری علاقوں میں دال ماش 47.76 فیصد مہنگی ہوئی، دیہی علاقوں میں گندم 47.16 فیصد مہنگی ہوئی، شہری علاقوں میں گندم کی قیمت میں 43.4 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں چاول، دال مونگ، مسٹرڈ آئل، کوکنگ آئل بھی مہنگا ہوا، ویجیٹبل گھی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء شامل ہیں۔