بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سرد ہوائیں چل پڑیں اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سےنیچےگرگیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اتوارکی شام سے شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، قومی شاہراہوں کے ہل پوائنٹس پر متوقع برفباری پر آمدورفت بحالی کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ چمن، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور زیارت کیلئے مشینری بھیج دی گئی ہے، مشینری کوژک ٹاپ،کان مہترزئی،لک پاس اور زیارت میں دوران برفباری استعمال ہوگی۔