بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے وطن آنے والے ڈالرز میں کمی آئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ترسیلات زرمیں ماہانہ 5 فیصد اور سالانہ 14 فیصد کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر پاکستانیوں نے 12 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بینکنگ چینل سے بھیجا جبکہ نومبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
اسٹیٹ بینک کے رپورٹ کے مطابق نومبرمیں سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 50کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔






