اگلے 3سالوں میں گیس لوڈشیڈنگ 20گھنٹے سے زائد ہونے کا خدشہ

ملک میں سردیوں کی آمد کے ساتھ گیس کی کمی کی وجہ سے تجارتی اور گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔دستاویزات کے مطابق قدرتی گیس سپلائی میں کمی کے باعث آئندہ 3 سالوں میں موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق قدرتی گیس صارفین کی تعداد میں سالانہ 4 فیصد اضافہ ہورہا ہے جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار میں ماہانہ ایک فیصد کمی واقع ہورہی ہے۔
صورتحال کے پیش نظر حکام نے روزانہ گیس خسارے کا تخمینہ 1.35بلین کیوسک فٹ لگایا گیا ہے۔
پاکستان کی روزانہ گیس کی پیداوار 2954 جبکہ کھپت 3979 ملین کیوبک فٹ ضرورت پوری کرنے کیلئے ایل پی جی، ایل این جی درآمد کی اشد ضرورت ہے۔