تمام صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کررہے ہیں: وزیرخارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے غیرملکی سفارتکاروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ تمام صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےاقدامات کررہے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی کا اندازہ لگایا جارہاہے اور عالمی برادری کو بتایا ہے کہ ملک میں سیلاب سے بےپناہ نقصان ہواہے، اس وقت ریسکیو اور ریلیف کے مرحلے میں ہیں۔
بلاول بھٹو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوے غیرملکی سفیر کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کیساتھ بھرپور تعاون کریں گے، متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں کا ازخود جائزہ لیا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔