مریم نواز حادثے سے بال بال بچ گئی

صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی تقریر کے دوران اچانک اسٹیج گر گیا اسٹیج لوگوں کا وزن برداشت نہ کر سکا اور اچانک ٹوٹ گیا جس سے مریم نواز بھی لڑکھڑا گئیں۔ بعد ازاں انہوں نے ٹوٹے ہوئے اسٹیج پر ہی اپنا خطاب مکمل کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز اسٹیج پر کھڑی ہاتھ میں مائیک لیے خطاب کر رہی ہیں جبکہ اسٹیج پر دیگر افراد بھی موجو ہیں۔
دوسری جانب چوٹی زیریں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیلاب متاثرین کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، پنجاب میں ہماری حکومت ہو یا نہ ہو لیکن ہم کام کریں گے، پوری کوشش ہوگی کہ سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دُکھ کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، نواز شریف نے مجھے کہا کہ سیلاب متاثرین کے پاس جاؤ، متاثرین کی تکلیف دور کرنے کے لیے جو ہوا وہ کریں گے، آپ کے گھر بنائیں گے اور ازالہ بھی کریں گے۔