زرعی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کسان پیکیج کے تحت کے زرعی صارفین کے لیے بجلی3 روپے60 پیسے فی یونٹ سستی کر دی، جس کا اطلاق کے-الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زرعی صارفین کے لیے بجلی سستی کرکے بنیادی ٹیرف13 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے جو اس سے…
اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاور ڈویژن نے 14 دسمبر کو ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروائی تھی۔
نیپرا کے مطابق زرعی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے-الیکٹرک کے زرعی صارفین پر ہوگا۔
زرعی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 13 روپے کا نفاذ نومبر 2022 کے بلوں سے ہوگا، جس کے نتیجے میں صارفین کو 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا نے بتایا کہ زرعی صارفین کے لیے سستی بجلی کے لیے یہ پیسے سبسڈی کی مد میں وفاقی حکومت ادا کرے گی۔