ٹیکسز کے نفاز اور گندم بحران کے خلاف بلتستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

انجمن تاجران کی کال پر ٹیکسز کے نفاذ اور گندم بجلی بحران کے خلاف بلتستان کے چاروں اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلتستان کے چاروں اضلاع سکردو، شگر کھرمنگ اور گنگچھے میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے بہت کم دکھائی دے رہی ہے۔
زرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں گندم بحران اور ٹیکسز کے نفاز کے خلاف انجمن تاجران بلتستان کی کال بھر چاروں اضلاع میں شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے۔
ضلع سکردو میں تمام تجارتی مراکز، مارکیٹیں، دکانیں بند اور شہر میں ٹریفک کا نظام بھی معمول سے کم ہے۔