سوات کے نوجوان نے رسی کا پل بنا کر سینکڑوں افراد کی جان بچالی

ملک میں جہاں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی وہیں تباہی میں عزم، ہمت اور ایثار کی کئی کہانیوں نے بھی جنم لیا۔
ان ہی کہانیوں میں سے ایک کہانی سوات کے واجد علی کی ہے جنہوں نے بحرین میں رسی کا پل بنا کر سینکڑوں افراد کی جان بچائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واجد علی نے اب دریا پار کرنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت پل بھی بنا ڈالا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
واجد علی کے کارنامے پر انھیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔