بھارتی فلم ‘پٹھان’ کے گانے پر تنقید کرنیوالے ڈائریکٹر کو قتل کی دھمکیاں

فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر تنقید کے باعث بھارتی فلم ڈائریکٹر کو شاہ رخ خان کے مداحوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔بھارتی کی متنازعہ پروپیگنڈا فلم ’کشمیر فائلز‘ کے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پہلے انسٹاگرام کی ریلز بالی وڈ گانوں کی بری کاپیاں…
ویویک اگنی ہوتری نے ٹویٹر پر چند اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں جس میں شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے ان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
ایک میسج میں لکھا ہے کہ ’ڈھونڈ رہا ہوں تجھے میں گھر کے اندر گھس کر تیرا بھیجا اتاروں گا، دیکھو اپنی تازہ ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرو‘۔
اگنی ہوتری کی بیٹی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک میسج میں لکھا ہے ’تمہاری بیٹی بکنی میں دکھاتی ہے اور تم شاہ رخ خان کو ٹرول کرے گا‘۔
اسکرین شاٹس کے ساتھ بھارتی ڈائریکٹر نے لکھا کہ بادشاہ نے درست کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر منفیت ہے لیکن ہم مثبت ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ کو پہلے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی ریلیز کے بعد سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو ہندو انتہا پسندوں نے اپنے مذہب کی توہین قرار دیا ہے۔