سندھ میں ریکارڈ پرفامنس نہیں ریکارڈ کرپشن ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمٹ غیر سیاسی ہے تو ایم کیو ایم کے دھڑوں کو اکٹھا کون کر رہا ہے؟ زردای ٹیسوری ڈاکٹرائن پر کیسے عمل ہو رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ پروجیکٹ فیل ہوگا۔ ساجھےکی ہنڈیا بیچ چوراہےپر پھوٹتی رہے گی۔
رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ میں ریکارڈ پرفامنس نہیں ریکارڈ کرپشن ہے۔ پیپلزپارٹی 2008 سے اقتدار میں ہے آج تک کراچی کو کے فور منصوبہ نہیں دے سکی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کی پرفارمنس یہ ہے کہ کراچی میں سڑکیں تباہ ہیں اور نلوں میں پانی نہیں آتا۔ سندھ میں پرفارمنس نہیں ریکارڈلوٹ ماری جاری ہے۔
خیال رہے کہ آج لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے 3 اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا اور بلوچستان میں بے اے پی کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے۔