پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر ہیں: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں بلکہ 10 ارب ڈالر ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ہے۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں اور ملک کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی جبکہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔