سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج ایم کیو ایم پاکستان کے تین دھڑے آپس میں باہم ملنے جار ہے ہیں، ہم سب آج واپس ایم کیو ایم میں واپس جا رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے، ہمارا قافلہ بہادر آباد ایم کیو ایم پاکستان…
انہوں نے کہا کہ ہم سب اس بات پر آمادہ ہیں کہ اب ہمیں اپنے نوجوانوں کو آگے لانا ہے، اور آئندہ ان کے ہاتھ میں قیادت دینی ہے، نیا خون، نئے چہرے اور نوجوان قیادت ہی تنظیمی اور سیاسی سطح پر عوام کے سامنے لائیں گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو دوبارہ ووٹ بینک سے جوڑیں گے، لوگوں کا اعتماد دوبارہ حاصل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مظلوم اور حق پرست عوام، پسے ہوئے طبقے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی ری یونیفکیشن کا عمل ہے، میں نے شروع کیا ہوا ہے، آج ایم کیو ایم پاکستان کے تین دھڑے آپس میں باہم ملنے جار ہے ہیں، ہم سب آج واپس ایم کیو ایم میں واپس جا رہے ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے دعوت دی ہے، ہم تمام کارکنان کے ساتھ واپس جا رہے ہیں، وہ تمام لوگ آج بھی ایم کیو ایم پاکستان میں شرکت کریں گے۔






