گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی طرف سے نگران وزیراعلی کے لیے تین نام موصول ہوئے ہیں۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے خط لکھ کر 3 ناموں سے آگاہ کیا ہے
چوہدری پرویز الہٰی کے خط میں نگران وزیرِ اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔
I have received three names from Chief Minister Parvez Ilahi which are being forwarded to Opposition Leader Hamza Shahbaz Sharif. I would like to see both of the leaders jointly agree on any name within stipulated time. pic.twitter.com/MK7Ey6Jqg7
— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) January 16, 2023






