آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان انگلینڈ کے جوز بٹلر کو مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان کے محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر میں شامل ہیں۔
آئی سی سی مینر ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، گلین فلپس، سکندر رضا، ہاردیک پانڈیا، سیم کرن، ونندو ہسارنگا اور جوش لٹل شامل ہیں۔

The ICC Men’s T20I Team of the Year 2022 is here ?Is your favourite player in the XI? #ICCAwards
— ICC (@ICC) January 23, 2023