خیبرپختونخوا کے مختلف شہرزلزلے کی زد میں

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہروں پشاور سمیت چترال، مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگ خوف زدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔