پی ایس ایل8: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور کوچز جیت کے لیے پر امید ہے، قذافی سٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہو گا۔
کوئٹہ کے جارحانہ بلے باز افتخار احمد نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے ٹیم کم بیک کرے، انہوں نے لاہور کے کراؤڈ کی بھی خوب تعریف کی۔
لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے ٹیم کی باؤلنگ کو مضبوط قرار دیا ہے، اپنی بیٹنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ تیزی سے رنز کروں اور ٹیم کی فتح میں اپنا کردار ادا کروں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ عمر گل کو نسیم شاہ اور محمد حسنین سے بہت امیدیں ہیں، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جوڑی عمدہ کارکردگی دکھائے گی، کوشش ہو گی کہ ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے۔
واضح رہے لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔