تحریک انصاف نےمیئرکراچی کیلئےجماعت اسلامی کےامیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا

کراچی(مائی نیوز)تحریک انصاف نے میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کراچی کی جانب سےشہرِقائد کے میئر کے انتخاب کے حوالے سے اہم ترین اعلان سامنے آیا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کےامیدوار کوسپورٹ کرے گی۔اپنےبیان میں تحریک انصاف کراچی نےکہا ہےکہ جو پیپلز پارٹی چار بار بلدیاتی انتخاب سےپیچھےبھاگی وہ عجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کررہی ہے، پیپلزپارٹی میئرکراچی کےانتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے انہیں اغوا کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتے کہ عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے، پیپلز پارٹی نے چور دروازے سے میئر کے انتخاب کا راستہ بنایا۔تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیئے، پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے۔اس حوالے سے جماعت اسلامی کراچی کے صدر اورمیئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں ڈپٹی میئر تحریک انصاف کا ہو جس کے بعد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمینز کو تھانوں میں بلوایا جارہا ہے، ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، یہ چاہتے ہیں چیئرمین کسی طرح پیپلز پارٹی کی حمایت کردیں، ہمارے نمبر پورے ہوگئے، پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں