نیوزی لینڈ کی پاکستان کو وائٹ بال سیریز کی پیشکش

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے لیے مثبت پیش بات چیت جاری ہے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی براہ راست سیریز کے حوالے سے معاملات پر نیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے بات کر رہے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔
رپورٹ میں بتانا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے یا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر بات چیت جاری ہے ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے دعوت نامے کے بعد پی سی بی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے اگلے چند روز میں سیریز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔