سعودی عرب کی پہلی خلاء باز خاتون اسپیس اسٹیشن پہنچ گئی

سعودی عرب کے دو خلاء باز اسپیس اسٹیشن پہنچ گئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ سعودی خلاء بازوں نے خلائی اسٹیشن سے اپنے پہلے پیغام کا آغاز ’’السلام علیکم‘‘ سے کیا۔
ناسا، اسپیس ایکس، ایکسیم اسپیس اور سعودی اسپیس اتھارٹی کے مشترکہ طور پر منعقدہ ایک خصوصی مشن پر اتوار کو خاتون سمیت 2 سعودی خلاء باز اسپیش اسٹیشن پہنچ گئے۔
خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے دونوں خلاء بازوں نے اپنی محفوظ آمد کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھیجی۔

السلام عليكم من الفضاء وشرف كبير أن نكون في هذه الرحلة التاريخية، هو ما استهلت به البطلة ريانة برناوي أول امرأة عربية مسلمة تَصل للفضاء. السعودية #نحو_الفضاء ?? pic.twitter.com/YL8HHav6jP
— الهيئة السعودية للفضاء (@saudispace) May 22, 2023
 
 خلاء سے دنیا والوں کیلئے ’’السلام علیکم‘‘ کا پیغامدونوں سعودی خلاء باز ویڈیو میں نظر آئے جس میں ریانہ برناوی نے خلاء میں پہنچنے والی پہلی عرب مسلمان خاتون کے طور پر اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا ’’خلاء سے السلام علیکم، ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں‘‘۔
ٹوئٹر پر آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ’’سعودی اسپیس اتھارٹی‘‘ کی طرف سے شائع کردہ کلپ میں علی القرنی بھی نظر آئے۔
یہ ویڈیو اسپیس ایکس کے تیار کردہ میزائل فالکن 9 کے اسپیش اسٹیشن پہنچنے کے بعد آئی، جس کے ذریعے ریانہ برناوی اور علی القرنی اتوار کی شام فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوئے تھے، اس کے ساتھ ناسا کے سابق خلاء باز پیگی وائٹسن اور امریکی کاروباری جان شوفنر بھی تھے۔