ٹیسلا اور اسپیکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ انہوں نے برنارڈ آرناولٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا، اسپیکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے، اس سے قبل لگژری مصنوعات بنانے والے گروپ ایل وی ایم ایچ لوئی وٹان موئت ہینیسے کے چیف ایگزیکٹو برنارڈ آرناولٹ دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔رپورٹ کے مطابق برنارڈ آرناولٹ کی دولت میں اسٹاک نیچے آنے کے باعث کمی آئی تھی، ایلون مسک کی دولت ایک کھرب 92 ارب ڈالر جبکہ برنارڈ آرناولٹ کی دولت کا حجم ایک کھرب 87 ارب ڈالر ہے، دونوں کی دولت میں اب صرف 5 ارب ڈالر کا فرق ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایلون مسک اپنی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے شیئرز گرنے کے باعث دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے تھے اور ان کی جگہ برنارڈ آرناولٹ نے لے لی تھی۔ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ایلون مسک کی دولت میں 55 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، اس کی اہم وجہ ٹیسلا کے شئیرز کی قیمت میں 66 فیصد اضافہ ہے۔ ٹیسلا کے علاوہ 51 سالہ ایلون مسک راکٹ بنانے والی کمپنی اسپیس ایکس اور نیورا لنک کے سربراہ بھی ہیں، نیورا لنک ایک اسٹارٹ اپ ہے جو انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے جوڑنے کیلئے الٹرا ہائی بینڈوتھ برین مشین انٹرفیس تیار کر رہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 6 افراد جاں بحق
- ضمنی انتخابات: فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
- پاکستان نے آئی ایم ایف کو اگلے بیل آوٹ پیکیج کیلئے باضابطہ درخواست کردی
- ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق اہم خبر آگئی
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک فیز 2 کیلئے عزم کا اعادہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015