بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج شہریوں کو گیس کی فراہمی بند رہے گی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سوئی گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ خبر کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج صبح 10 سےرات 10 بجے تک شہریوں کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ مرمت کے کام کے باعث مستونگ، قلات، منگوچر، پشین، زیارت اور کچلاک میں گیس کی فراہمی معطل ہوگی۔