بلوچستان: کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لسبیلہ کے علاقے بیلہ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار تین مسافر جاں بحق ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔