کوئٹہ والوں کیلئے گرین لائن بس سروس کا آغاز کل سے ہوگا

کوئٹہ میں شہریوں کے لیے گرین لائن بس سروس کا آغاز کل 17جولائی کو ہوگا۔ ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان منورحسین مگسی کے مطابق بس سروس  بلیلی اور کوئلہ پھاٹک کے درمیان چلائی جائے، سریاب روڈ، جامعہ بلوچستان اور ائیرپورٹ روڈ چوک کے درمیان بھی بس سروس چلائی جائے گی۔ منورحسین مگسی کا کہنا ہے کہ بس سروس ائیرپورٹ روڈ، کوئلہ پھاٹک، زرغون روڈ اور سریاب روڈ سے ہوتے جامعہ بلوچستان پہنچی گی۔ ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ گرین سروس 8 بسوں پر مشتمل ہے، بسوں کے روٹ پر 18اسٹاپ ہونگے، گرین بس میں سفر کرنے وال مسافرووں سے فی کس 30روپے وصول کئے جائیں گے۔