رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کی فاتح ٹیم بارے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران فرحت نے پیشگوئی کی ہے۔ سابق اوپنر عمران فرحت نے خیال ظاہر کیا کہ اس بڑے مقابلے کے دوران بولنگ اہم ہوگی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ بہتر سپنرز ہیں۔ عمران فرحت کا کہناتھا کہ ‘مجھے لگتا ہے بھارت اور پاکستان کے درمیان اس میچ میں پاکستان جیت جائے گا، کیونکہ ہمارے پاس بھارت سے بہتر ون ڈے ٹیم ہے، اس میچ میں بولنگ اہم ہوگی جو مرکزی کردار ادا کرے گی، ہمارے پاس بہتر اسپنرز اور تیز گیند باز ہیں، ہمارے پاس اچھے بیٹرز بھی موجود ہیں جنہیں بیٹنگ کی بنیادی اہم باتوں کا علم ہے، دوسری طرف بھارتی کھلاڑی بہت زیادہ T20 کرکٹ کھیلتے ہیں، اسی لیے انہیں اُس کا تجربہ ہے’۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ بھارت اور پاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو (تبدیلی سے مشروط) نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے جو کہ 19 نومبر تک جاری رہے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015