پاکستان پوسٹ نے اندرون ملک ڈاک نرخوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا

رپورٹ: سید طلعت شاہ

پاکستان پوسٹ نے یکم اگست سے تمام اقسام کی اندرون ملک ڈاک نرخوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا۔

بغیر رجسٹری عام ڈاک 20 گرام تک نرخ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کردیے۔

50 گرام تک 38 روپے سے 60 روپے کر دیئے گئے۔

100 گرام تک 50 روپے سے 75 روپے کردیئے گئے۔

250 گرام تک 75 روپے سے 120 روپے کردیئے گئے

500 گرام تک 100 روپے سے 150 روپے کردیئے گئے

ایک کلوگرام تک 200 روپے سے 300 روپے کر دیئے گئے

دو کلوگرام تک 250 روپے سے بڑھا کر 380 روپے کر دیئے گئے

رجسٹرڈ اخبارات و رسائل کیلئے ہر 100 گرام پر 2 روپے سے بڑھا کر 5 روپے کر دیے گئے

پارسل ایک کلوگرام بغیر رجسٹریشن 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے کر دیئے گئے

3 کلوگرام 175 روپے سے 270 روپے کردیئے گئے

5 کلوگرام 250 سے 380 روپے کر دیئے گئے

10 کلوگرام 375 روپے سے 570 روپے کردیئے گئے۔

15 کلوگرام 500 روپے سے 750 روپے کردیئے گئے۔

20 کلوگرام 625 روپے سے 940 روپے کردیئے گئے۔

25 کلوگرام 750 روپے سے 1130 روپے کردیئے گئے۔

30 کلو گرام 875 روپے سے بڑھا کر 1320 روپے کردیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں