ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے اور اسپیم کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرتی رہتی ہے۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے بِیٹا ورژن میں ایک نیا سیفٹی فیچر پیش کیا ہے جو صارفین کو نامعلوم نمبر کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر خبردار کرے گا۔ نیا فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے جو واٹس ایپ کے 2.23.16.6 ورژن کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی غیر مطلوب پیغامات کو رپورٹ یا بلاک کرنے کا آپشن فراہم کیا جاچکا ہے، لیکن ان آپشنز کے چیٹ باڈی کے اندر موجود ہونے کی وجہ سے عموماً ان پر نظر نہیں جاتی۔ تاہم، میٹا کی جانب ایک اوور لے اسکرین پر کام کیا جارہا ہے جو کسی بھی نامعلوم نمبر سے میسج موصول ہونے والے واضح ہوجایا کرے گی۔ یہ سیفٹی ٹول اسکرین پہلے سے موجود دو آپشن یعنی بلاک یا رپورٹ کو پیش کرتی ہے لیکن یہ اپ گریڈ انتباہ کو صارفین کی چیٹ ونڈو کے اوپر مزید واضح کر دے گی۔ سیفٹی ٹولز ونڈو یہ بھی بتائی گی کہ ان نمبروں سے کس طرح نمٹنا ہے۔ ان طریقوں میں فون میں موجود ملک کے کوڈ کی تصدیق کی اور اس نمبر سے جڑی تصویر اور نام کی تصدیق کی تجویز شامل ہے۔ واضح رہے واٹس ایپ ایپلی کیشن ان تفصیلات کی تصدیق نہیں کرتی۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015