رواں برس بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ کے جس میچ کا شائقین سب سے زیادہ انتظار کررہے ہیں اس کا شیدول تبدیل ہوگیا اور نئی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچز ری شیڈول کرنے کے معاملے سے متعلق پی سی بی کی مشاورت جاری ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شعبہ انٹرنیشنل اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر ردو بدل پر فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ردو بدل سے متعلق آئی سی سی نے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا اور اب پی سی بی فیصلے سے جلد آئی سی سی کو آگاہ کردے گا۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان جلد شیڈول پر اتفاق رائے طے پا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کے 2 میچز ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ری شیڈولنگ میں وینیوز نہیں صرف تاریخیں تبدیل ہوں گی۔ یاد رہے کہ بھارت میں نوراتری تہوار اور چند بورڈز کی درخواست کی وجہ سے میچز کی ری شیڈولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015