ایشیا کپ کے دوران ٹیموں کی شرٹ پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہ لکھنے کی وجہ سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے گزشتہ ایشیا کپ کے دوران میزبان ملک کا نام نہ لکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اے سی سی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ میزبان ملک کے ساتھ سال بھی نہیں لکھا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شرٹس پر سری لنکا 2022 اور یو اے ای 2022 لکھے جانے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا، شرٹس مختلف لوگو کے ساتھ موجود تھیں اور ایک شرٹ پر صرف سال لکھا گیا تھا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے ذرائع نے کہا کہ اے سی سی کا مقصد شرٹس میں تسلسل لانا تھا تاکہ لوگو میں یکسانیت ہو اور زیادہ لوگوں تک پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے سری لنکا پہنچ گئی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال شرٹس پرنٹ ہونے کی وجہ سے میزبان ملک کا نام نظر آیا، گزشتہ برس کے فیصلے کی روشنی میں صرف ایشیا کپ کے لوگو کا استعمال ہو رہا ہے، فیصلے کی وجہ سے سال اور میزبان ملک کا نام شرٹ کے لوگو میں شامل نہیں کیا گیا۔ ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا نام میزبان کی حیثیت سے شرٹ پر نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا اور پاکستان کا نام نہ ہونے پر فینز نے اے سی سی پر بہت تنقید کی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015