ایشیا کپ: پاک-بھارت میچ خراب میں رکاوٹیں، متاثر ہونے کا خدشہ

سری لنکا کے کینڈی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے انتہائی متوقع میچ میں خراب موسم کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ اس دن بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہونا ہے لیکن موسمیاتی ایجنسی اکیو ویدر کے نے کینڈی میں ناموافق حالات کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیاتی ایجنسی کے مطابق صبح 8:30 بجے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی ہوائیں متوقع ہیں، جو کہ شام 4:30 بجے تک برقرار رہیں گی۔ ایجنسی نے کہا کہ ہلکی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی دن بھر جاری رہنے کی توقع ہے۔ اکیو ویدر نے دن کے دوران بارش کے 94 فیصد امکانات کے ساتھ بارش کے تین اسپیلز کی بھی پیش گوئی کی ہے جبکہ رات کے وقت بارش کے 87 فیصد امکانات کا اندازہ لگایا ہے، جس میں بھاری بارش کا امکان بھی ہے۔ دریں اثنا موسم سے باخبر رہنے والی ایک اور ویب سائٹ ویدر ڈاٹ کام نے دن میں بارش کے 80 فیصد اور غروب آفتاب کے بعد 70 فیصد امکان کی پیش گوئی کی۔ حالیہ برسوں نمایاں میچوں میں 2019 کا ورلڈ کپ بھی تھا جس میں روایتی حریف بھی تھے، جو کہ بارش سے نمایاں طور پر متاثر ہوا تھا اور اس مقابلے میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے ذریعے 89 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔