پہلے اوور میں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے مشہور شاہین آفریدی سے پریشان بھارتی میڈیا نے فاسٹ بولر کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کل بروز ہفتہ 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالیکلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوال اٹھانا شروع کر دیے اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ شاہین آفریدی نیپال کے خلاف میچ کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیپال کے خلاف میچ میں میڈیکل اسٹاف نے باؤنڈری لائن پر شاہین آفریدی کی ٹریٹمنٹ کی۔ بھارتی میڈیا نے شاہین آفریدی کے پاک بھارت میچ سے ممکنہ باہر ہونے پر متبادل بولر کا نام بھی دے دیا اور کہا کہ محمد وسیم جونئیر کو بھارت کے خلاف میچ میں شاہین کی جگہ کھلایا جائے گا۔ اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے نیپال کے خلاف مکمل فٹنس کے ساتھ پانچ اوورز کیے، شاہین آفریدی مکمل فٹ ہیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، گرم موسم کی وجہ سے شرٹ تبدیل کرنے کے لیے باہر گئے اور پھر شاہین آفریدی واپس آ گئے تھے۔ یاد رہے کہ نیپال کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی صرف پانچ ہی اوورز کروا سکے تھے کیونکہ نیپال کی پوری ٹیم 23.4 اوورز میں آؤٹ ہو گئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015