پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسےبڑھا ہے۔ اس اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 77 پیسے پر پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 6 پیسے اضافے کے ساتھ 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔






