وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے عوام کو مفت سولر سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے ایکسپوسینٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی الیکٹرک کے مظالم کاسب شکارہیں ، لوڈ شیڈنگ اوراووربلنگ کاحکومت نے نوٹس لیا ہے۔ وزیر توانائی سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت سولرمنصوبے پر کام کررہی ہے، ہم 1لاکھ 60 ہزار سولر سسٹم مفت تقسیم کریں گے، انورٹر اور بیٹری بیک اپ بھی دیں گے، اس سلسلے میں ہماری بات چیت چل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تھرکول نیشنل گرڈمیں سب سے سستی بجلی دے رہا ہے، 300 یونٹ والے صارفین کو منشور میں کیے وعدے کے مطابق ریلیف دیں گے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہائی برڈسولر پارکس لارہی ہے اور کے ای کے مد مقابل ادارہ بنانے کیلئے قانون کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم اپنا ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم بنا رہے ہیں، جب مقابلہ ہوگا تو کے ای بھی کافی حد تک سدھرجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ایم او یوز صرف پاکستان نہیں بنگلادیش اور سری لنکا نے بھی کئے، 5،4 سال بعد بھارت نے بھی معاہدے کئے ان کو بہتر بنایا ، ہمارے لوگوں نے پرانے ٹرمس کنڈیشنز پر معاہدے کئے۔ یاد رہے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ کہ بلاول بھٹو آج عوامی معاشی معاہدہ کےتحت اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں، انھوں نے وعدہ کیا تھا 26 لاکھ گھروں کوسولرہوم سسٹم مفت دیں گے. سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نہ ہونے،محدودوسائل کےباوجودمنصوبہ آج حقیقت بن رہاہے، منصوبےکےتحت رواں سال آف گرڈ 5لاکھ گھروں کومفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015