جی میل میں صارفین کے تحفظ کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ 30 ستمبر سے جی میل میں نئے پاس ورڈ رولز کا اطلاق ہو رہا ہے جس کا مقصد صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد گوگل کی جانب سے ایسی ایپس کو جی میل اکاؤنٹ تک رسائی سے روکا جائے گا جو اسے کم محفوظ محسوس ہوں گی۔ ان میں ایسی تھرڈ پارٹی ایپس اور ڈیوائسز بھی شامل ہیں جو لاگ ان کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ پر انحصار کرتی ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے گوگل کی جانب سے لاگ ان کے زیادہ محفوظ طریقہ کار پر منتقل کیا جائے گا۔ آئندہ چند ہفتوں کے دوران گوگل کی جانب سے جی میل سکیورٹی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ ونڈوز، میک او ایس اور اینڈرائیڈ پر کروم براؤزر کے صارفین کے لیے پاس کیز کا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔ اسی طرح ہیکرز کے حملوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوانٹم کرپٹوگرافی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ گوگل کی جانب سے جی میل کی اس اپ ڈیٹ کے لیے ایک سال سے تیاری کی جا رہی تھی۔ کمپنی کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے یوزر نیم اور پاس ورڈ پر مشتمل لاگ ان کے پرانے طریقہ کار کو ختم کر دیا جائے گا تاکہ اکاؤنٹ تک دیگر کی رسائی کا خطرہ کم از کم ہوسکے۔ 30 ستمبر سے گوگل ورک اسپیس کے تمام صارفین کو لاگ ان ہونے کے لیے زیادہ محفوظ طریقہ کار کو اپنانا ہوگا۔ اس تبدیلی کا اطلاق تمام گوگل ورک اسپیس اکاؤنٹس پر ہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015