آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانا اولین ترجیح ہے، استحکام اور سلامتی یقینی بنانے کے لیے امن دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز کی پیش رفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لگن کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ جنرل عاصم منیر نے مادر وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قومی لچک، متاثر کن اور غیر متزلزل لگن کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے ہر قسم کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی اسپیکٹرم کو ختم کرنے کے لیے فوج کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قوم اور اس کی سیکیورٹی فورسز کے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ بر وقت اور مضبوط آپریشنز کے ذریعے، پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امن کے دشمنوں کا انتھک شکار کرے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران کا فطری حق ہے اور اپنے اس مؤقف پر پوری مضبوطی سے قائم ہیں: نائب اسپیکر علی نکزاد
- اسلام آباد کو شکست دے کر حیدرآباد کنگز مین نے فائنل کیلئے رسائی حاصل کر لی
- اسلام آباد کو شکست دے کر حیدرآباد کنگز مین نے فائنل کیلئے رسائی حاصل کر لی
- اب فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ایران کے خلاف بھرپور طاقت استعمال کی جائے یا مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے؛ ٹرمپ
- پاکستان کے محنت کش عزم و ہمت اور قومی وقار کی علامت ہیں، وزیراعظم کا عالمی دن پر خراجِ تحسین
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






