وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اور معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، ایئر چیف، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ اور کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کے لیے ایئر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔
