فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے اہم ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے۔ جہاں انہوں نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور… اس دوران مشترکہ سرحدی سیکیورٹی نظام بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی روابط کے مراکز میں تبدیل کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

