جنگ میں پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل سے جنگ میں پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی۔ ایران نے صدر آصف زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔ ایرانی قوم نے بڑی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، امریکی صدر نے بھی فیلڈ مارشل کی کھلے دل سے تعریف کی۔ صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ حلیف جماعتوں کی بجٹ میں کاوشیں قابل ستائش ہیں۔