برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات،جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے زیر غور آئے،علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی،پاکستان کی جولائی میں سلامتی کونسل صدارت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار پر اظہار اعتماد کیا،ملاقات میں آئندہ کثیرالملکی اجلاسوں کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی گئی، اس موقع پر پاکستان-برطانیہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔






