پاک بحریہ کی کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت

کراچی میں پاک بحریہ کے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کی تقریب میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جس کے بعد… فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے، تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر، کراچی میں پاک بحریہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ہیں۔