نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالملکی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ رابطہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہے۔ دفترِ خارجہ کے پریس ریلیز کے مطابق اسحٰق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں حالیہ علاقائی پیش رفت اور 10 تا 11 جولائی کو کوالالمپور، ملائیشیا میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم پر بھی بات ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔