پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا آج اہم اجلاس

خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق اہم فیصلوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی ممکنہ صف بندی کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور خود کریں گے، تمام حکومتی اراکین اسمبلی کو اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیں گے اور مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور دیگر اہم معاملات پر بھی مشاورت ہوگی۔