ریاستی اداروں پر حملہ کسی صورت قبول نہیں، طلال چودھری

جو سیاست نفرت، انتشار اور بدامنی سے شروع ہو، اس کا انجام ہمیشہ پچھتاوے، تنہائی اور رسوائی ہوتا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سیاسی اختلاف کا حق سب کو ہے لیکن ریاستی اداروں پر حملہ کسی کو بھی قبول نہیں۔ اپنے بیان میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور پہلے بھی اسلام آباد پر چڑھائی کی کئی کوشش کر چکے ہیں، ہر بار ریاست نے آئین و قانون کے تحت آپ کا راستہ روکا، آئندہ بھی اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا طرز عمل بھی سیاسی ہونا چاہئے، تحریک انصاف نے بار بار سیاسی غلطیاں کیں، پہلے استعفے دیئے، پھر اسمبلیاں توڑی اور اب اپنی نالائقی کی وجہ سے مخصوص نشستوں سے محرم ہوئے۔ مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کوپی ٹی آئی کی اپنی غلطی کی وجہ سے ملیں، مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کوپی ٹی آئی کی اپنی غلطی کی وجہ سے ملیں۔ آج انہیں جن حالات کا سامنا ہے، اس کی واحد وجہ ان کی یہی غیر سیاسی سوچ ہے۔جن صاحب کے اپنے صوبے میں پولیس محفوظ نہ ہو، جن کی حکومت دہشت گردوں سے ڈرتی ہو وہ صرف ٹی وی پر بھڑکیں مار سکتے ہیں۔ صوبے میں اگرپی ٹی آئی کی لگاتار تیسری حکومت نہ ہوتی تو صوبے میں دہشتگردی نہ ہوتی۔