وزیر اعظم آج آذربائیجان کےسرکاری دورے پرروانہ ہوں گے

وزیر اعظم شہباز شریف آج آذربائیجان کےسرکاری دورے پرروانہ ہوں گے، وزیراعظم باکومیں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کےمطابق وزیر اعظم اہم علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے،اور ای سی او وژن دوہزارپچیس سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کریں گے۔ جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف تجارت، ٹرانسپورٹ، توانائی و ترقیاتی تعاون پر بھی زور دیں گے۔ وزیرِاعظم اجلاس کے موقع پر ای سی او کے دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا