کراچی میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ، اہم اجلاس کی صدارت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کسی کا دباؤ قبول کئے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیا۔ ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے،مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے۔ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے،جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں، جعلی ادویات کے مکروہ دھندے ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا، ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔






